ٹورنٹو پرواز پر پی آئی اے ایئرہوسٹس کا کارنامہ سامنےآیا ہے، سمیرانامی فضائی میزبان پاسپورٹ کےبغیرہی کینیڈا پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا جب ایئر ہوسٹس کی ڈیوٹی آباد سے ٹورنٹور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 پر بھی ، ائیرہوسٹس نےاسلام آباد سےٹورنٹوکاسفرپی آئی اےجنرل ڈیکلریشن کی دستاویزات پرکیا ہے، ائیرلائن ذرائع بتاتےہیں کہ ائیرہوسٹس کےبغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچنےپرپی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیاگیاہے۔
پی آئی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ائیرہوسٹس کے کینیڈا میں رک جانے اور سیاسی پناہ طلب کرنے کی اطلاعات درست نہیں،ائیرہوسٹس کے بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچنے کی وجہ سے پی آئی اے پر 250 ڈالر جرمانہ عائد کیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ 2 برسوں میں پی آئی اے کے 10 سے زائد فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو چکے ہیں۔