بلوچستان خوبصورت سیاحتی مقامات کی دولت سے مالامال ہے۔ گڈانی کا ساحل اپنے دلکش مناظر کیلئے جانا جاتا ہے، حسن فطرت نے اسے سیاحوں کیلئے پرکشش بنا دیا ہے۔ گڈانی بیچ ایک خوبصورت اور منفرد مقام جو دیکھنے کے قابل ہے۔ گڈانی کی رنگارنگ ثقافت اور جہاز توڑنے کی صنعت بھی اسے منفرد بناتی ہے۔
بلوچستان کے حب ضلع میں بحیرہ عرب پر گڈانی ساحل دس کلومیٹر سے زیادہ علاقے پر پھیلا ہوا ہے، یہاں کا پانی شیشے کی طرح صاف اور مختلف اقسام کی سمندری حیات بھی پائی جاتی ہے۔
گڈانی ساحل پر آنے والے سیاح یہاں گھڑسواری، اونٹ سواری اورقرب وجوارمیں موجود خوبصورت پہاڑوں پرپیدل سفرسےبھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس علاقے میں آثارقدیمہ کاایک چھوٹا سامقام بھی ہے، جہاں پر قدیم کھنڈرات اور نوادرات دعوت نظارہ دیتے ہیں۔ گڈانی بیچ دنیا کے سب سے بڑے شپ بریکنگ یارڈز میں سے ایک ہے، جومقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے، گڈانی بیچ کا علاقہ بہت سے لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ ہے، جن کے پاس علاقے کے دور دراز مقام کی وجہ سے ملازمت کے مواقع محدود ہیں۔
علاقے میں دکانیں، ریسٹورنٹ اور دیگر خدمات کے لئے آمدنی فراہم کرکے مقامی معیشت میں بھی حصہ ڈالتی ہے۔ گڈانی میں جہاز توڑنے کی صنعت علاقے کی ثقافت اور تاریخ کا ایک لازمی حصہ ہے۔