وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی روڈ میپ کا خیرمقدم کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے معاشی روڈ میپ کو تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحدہوکر کام کرنا ہوگا ۔ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کا ویژن قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کومعاشی بحرانی کیفیت سےنکالنے کے لئے وزیر اعظم نے بہترین روڈ میپ پیش کیا۔ مہنگائی میں کمی اورغربت میں تخفیف معاشی روڈ میپ کا قابل تحسین حصہ ہے ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ زرعی شعبے میں کم لاگت زرعی مداخل سے زیادہ پیداوار کا حصول ہمارا ہدف ہے۔