پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا تیسرا روز جاری ہے۔ حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق اہم اقدامات شامل ہوں گے۔ آئی ایم ایف کو تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔
نان فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پراپرٹی کی خریداری پر نقد کے بجائے بینک کے ذریعے لین دن کی تجویز زیر غور ہے۔
رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کیلئے وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے گی، پراپرٹی ایجنٹس کی رجسٹریشن، فائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی تجویز دیدی گئی، نئے مالی سال کے بجٹ میں رئیل اسٹیل سیکٹر سے متعلق اہم اقدامات شامل ہوں گے۔