اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
عدالت نے اسد طور کی 5 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسد طور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اسد طور کو انتخابات سے قبل تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کے نشان سے محروم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اعلٰی عدلیہ کے خلاف ’بد نیتی پر مبنی مہم‘ کے الزامات کے تحت 26 فروری کو گرفتار کرلیا تھا۔