ترکیہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ربڑ کی کشتی ترکی کے شمال مغربی صوبے کناکلے میں ڈوبی جس کے باعث سات بچوں سمیت بائیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبنے کے بعد دو افراد کو کوسٹ گارڈ نے بچا لیا جبکہ دو افراد نے تیر کراپنی جان بچائی۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثہ اور لیبیا واقعات کی رپورٹ طلب کرلی، محسن نقوی نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک تھا، کئی ماؤں کی گود اجڑی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصررعایت کے مستحق نہیں۔ یونان کشتی حادثہ کے اصل ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچانا ہوگا۔