وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 279.75 روپے پر برقرار رہے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 1.77روپے کمی کے بعد 285.56 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔
اگرچہ نوٹیفکیشن میں تذکرہ نہیں لیکن وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے لائٹ ڈیزل آئل دو روپے بارہ پیسے اور مٹی کا تیل بھی ایک روپیہ پینتیس پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے