ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، نامز ملزم تعریف گلشن عرف طیفی بٹ نے قلت کے الزام کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق طیفی بٹ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیر بالاج کے قتل کا افسوس ہے ، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا ، اس کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ، جلد پاکستان آ کر اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کراوں گا، پولیس جو فیصلہ کرے گی مجھے منظور ہو گا۔
پولیس کے مطابق امیربالاج ٹیپوکو قتل کرنے والے ملزم کے ایک اور ساتھی کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم قتل کے دوسرے روز سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے شادی میں شرکت کے لیے رینٹ پر گاڑی حاصل کی تھی، گاڑی برآمد کرکے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو کچھ عرصہ قبل لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا ، حملہ آور بھی موقع پر جوابی فائرنگ میں مارا گیا ۔حملہ آور کی شناخت طیفی بٹ کے ذاتی مالیشے کے طور پر ہوئی جس نے تقریب میں ٹیپو کو اوپر سے جاکر گولیاں ماریں ۔