قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ شازیہ مری نےغزہ کی صورتحال پرقراردادپیش کی تھی۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں سیز فائر کے لیے حکومت عالمی برادری پر زور دے۔
شازیہ مری نے کہا کہ غزہ میں شدیدانسانی بحران ہے، عالمی برادری اسرائیل کوبمباری سےروکے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں صہیونی فوج اور اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن کر شیہد ہونے والے مسلمانوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 75 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔