پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ میں علاقائی زبان،روایات اور کلچر کے تحفظ کے لئے کلچرل سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سےعلاقائی زبان،روایات اورکلچر کے تحفظ کے سلسلہ میں ایک روزہ کلچرل سمپوزیم کا انعقادکیا گیا،جس میں پشتو شاعری،لوک گیت،علاقائی موسیقی، مقامی مصنوعات،علاقائی تاریخ پرمبنی کتابیں،دستکاری اور مصوری کی نمائش منعقدکی گئی۔
سمپوزیم میں خیبرپختونخواہ سےنامورشعراء نے شرکت کی اورمقامی پشتو زبان اور کلچرکو شاعری میں ناظرین تک پہنچایا، جبکہ مقامی گلوکاروں نےلوک موسیقی کے ذریعہ مقامی پشتو زبان اور اسکی تاریخی اہمیت کو اپنےانداز میں پیش کیا۔
سمپوزیم میں مختلف فنکاروں کی 75 سےزائد پینٹنگزبھی نمائش کےلئےرکھی گئی تھیں جبکہ کتابوں،دستکاری اور مقامی مصنوعات کےسٹالزبھی لگائے گئے تھے۔
سمپوزیم کامقصد علاقہ کےنوجوانوں کو پشتو ثقافت کی اہمیت اور اس کی تاریخ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا،کلچرل سمپوزیم کے انعقاد پرمقامی عوام نے پاک فوج کو سراہتے ہوئےکہا کہ پشتو روایات اور تہذیب کے تحفظ کے لئےاس طرح کے اقدامات جاری رکھے جائیں۔