لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش پر وفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن نےحافظ شاکرمحمود کی درخواست پر سماعت کی،
دوران سماعت عدالت کےریمارکس دئیےکہ وفاقی حکومت کےوکیل کاموقف سن کر نوٹس کرنے یا نہ کرنےکا فیصلہ کریں گے،عدالت نےوفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ ایکس (ٹویٹر) کو بند کرکے آزادی اور بنیادی حقوق چھننے کےبرابر ہے، آئینی طور پرکسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جاسکتا، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔