امریکاکوشدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔صدربائیڈن کہتے ہیں امریکہ میں حکومت کے شٹ ڈاؤن ہونےسے سیاہ فام کمیونٹی،ماؤں اور بچوں کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
صدرجوبائیڈن نےسیاہ فام تعلیمی اداروں کے مشیروں سے خطاب کے دوران کہا اگر کانگریس 30 ستمبر کے بعد وفاقی حکومت کے لیے فنڈز فراہم نہیں کرتی ۔ تو7 ملین کم آمدنی والی خواتین اور بچوں کے لیے خوراک کی کمی ہوسکتی ہے۔
کانگریس کی جانب سے فنانس بل کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں امریکی حکومت کا بڑا حصہ یکم اکتوبر کو عارضی طور پر بند ہو سکتا ہے۔یوکرین کی امداد بھی معطل ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن ملک کے لیے "کریڈٹ منفی" ہوگا۔
ممکنہ شٹ ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر ان اداروں پر پڑے گا جو محصولات، قرض کی خدمت کی ادائیگیوں کے لیے وفاقی فنڈنگ پر انحصار کرتے ہیں