وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں ائرایمبولینس پراجیکٹ پرتفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پرمریم نواز نےکہا بروقت اسپتال نہ پہنچنےکی وجہ سےلوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، دوردرازعلاقو ں میں حادثےکی صورت میں متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناگزیرہے۔
وزیراعلی نےکہا سرگودھا اسپتال میں ہارٹ ٹیک کےمریض کو بےبس دیکھ کر دلی دکھ ہوا،موٹروے پربھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی،پنجاب میں بہت جلد ائرایمبولینس سروس کا آغاز بھی کردیا جائیگا۔