برطانیہ نے 7 اکتوبر کے تناظر میں ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے انتہاپسندی کی نئی سرکاری تعریف جاری کردی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق تشدد، نفرت یا عدم برداشت پر مبنی کسی بھی نظریے کافروغ انتہا پسندی ہے، جس کا مقصد دوسروں کے بنیادی حقوق کی نفی کرنا اوربرطانیہ کے جمہوری نظام کو کمزور کرنا ہے۔ یا پھر دوسروں کے لئے ایساماحول تشکیل دیناہے جس کے تحت شدت پسندی کو فروغ مل سکے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ کے بعد برطانیہ میں مذہبی انتہاپسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا، جس کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا۔