وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ارسا چیئرمین کی تعیناتی کانوٹیفیکشن واپس کروانےکا اعلان کردیا۔
سندھ اسمبلی کےباہرمیڈیا ٹاک کےدوران وزیراعلی سندھ نےمیڈیا ٹاک کےدوران کہا، ارسا کا کنٹرول وفاق کو دینے کےحق میں نہیں،چیئرمین ارسا کی تعیناتی مسترد کرتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی ہویاشہبازشریف سندھ کےساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرینگے۔
امید ہےملک کومشکلات سےنکالنےکےلیےنئےوزیرخزانہ اہم کرداراداکرینگے،میں انٹربورڈ کےچیئرمین کےمعاملےکودیکھ رہا ہوں،ابھی کوئی وزیرنہیں ہےتومیں ہی اس محکمے کودیکھ رہاہوں،اس مسئلےکوجلد حل کیاجائےگا۔
سندھ میں امن و امان کی صورتحال پچھلے6ماہ سےزیادہ خراب ہے،نگران حکومت کےدورمیں حالات زیادہ خراب ہوئے،جوبات ہمیں غلط لگےگی ہم احتجاج کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی ہویاشہبازشریف سندھ کےساتھ ناانصافی برداشت نہیں