پنجاب میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،صوبہ بھر میں گراں فروشی پر 528افراد گرفتار، 185مقدمات درج کرلیے گئے۔
گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹس نے 72ہزارمعائنےکیے، گرانفروشوں کو اوورچارجنگ پر 62لاکھ49 ہزارروپے کےجرمانےکیے گئے،کارروائیوں سےمتعلق رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی گئی
اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگزکی فراہمی، پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا گیا،چیف سیکرٹری نے قصورمیں راشن بیگزگھرپہنچانےکی بجائے کلسٹرز میں تقسیم کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
چیف سیکرٹری نےکہامستحق افراد کو انکا حق ہر صورت گھر کی دہلیز تک پہنچایا جائے،غفلت برداشت نہیں۔21لاکھ66ہزار راشن بیگز مستحق افراد تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔