انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورنے صنم جاوید سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشدجاوید نے فیصلہ جاری کیا۔فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ صنم جاویدسوشل ایکٹوسٹ ہےہوسکتاوہ احتجاج کوکور کرنےگئی ہو,ان ملزمان سے متعلق کوئی خاص کردارمنسوب نہیں کیا گیا۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیا کہ صنم جاویدجب سےگرفتارہیں وہ جیل میں ہیں۔دہشت گردی قوانین کےمطابق چالان مخصوص وقت میں جمع ہونا چاہیےمگرمقدمے کا چالان جمع نہیں ہوسکا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق صنم جاوید کا کردار شریک ملزمان سے مختلف ہےیہ معاملہ مزید انکوئری کا مطالبہ کرتا ہے،عدالت ضمانت بعدازگرفتاری گرفتاری منظورکرنے کا حکم دیتی ہے۔
ملزمان میں صنم جاوید ،شاہ بانو ،افشاں طارق ،روبینہ جمیل اور آشیما شجاع شامل ہیں۔