لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول پر فوری حکم امتناع کی استدعا مستردکردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست پرسماعت کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے لیے چار خطوط لکھے۔الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستیں دینے کی بجائے درخواست کوابتدائی طور پر سماعت کے لیے مقررکردیا۔
الیکشن ایکٹ کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کے حساب سے مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کوملیں گی ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے جواب دینے کے لیےعدالت سے مہلت مانگی۔ انہوں نے موقف اختیارکیاکہ مخصوص نشستوں پرکچھ ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے باقی نشستوں پرجواب فائل کردینگے۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ یہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس پرحکم امتناعی دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جواب آنے دیں دیکھ لیتے ہیں عدالت نے فوری حکم امتناعی کی استدعا مسترد کردی اور کاروائی پچیس مارچ تک ملتوی کردی۔