پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپین بن گیا۔
پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نےفائنل میں سری لنکا کو 100 رنز سےشکست دے دی،قومی ٹیم نےمقررہ اوورزمیں چھ وکٹ کے نقصان پر 162رنز بنائے۔
ہدف کےتعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 62 رنز پرڈھیرہوگئی،ڈیف کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ کے درمیان شارجہ یو اے ای میں کھیلا گیا،ایونٹ میں چھ ٹیموں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، جنوبی آفریقہ اور آسٹریلیا نے شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کو مبارکباد دی، انہوں نےکہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےفائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
باسط عباسی نےبلےبازی جبکہ جبارعلی اورمنظور خان نےباولنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی،ڈیف کرکٹ کےکھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت کے ساتھ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی،میرا یقین ہے کہ جذبے صادق،ٹیم ورک اور عزم ہی کامیابی کی کنجی ہے۔