چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات کےمطابق ریسٹورنٹ میں دھماکہ مشتبہ طور پرگیس لیکج کے باعث ہوا،دھماکا صبح 8 بجے کے قریب ہوا،دھماکے سے قریبی عمارتوں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعد ریسٹورنٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی،فائربریگیڈ کی 36 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔