رمضان المبارک میں قابضی فوج نےمغربی کنارے میں پرتشدد کاروائیوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق جنین میں قابض فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے، مقبوضہ بیت المقدس میں شوفت پناہ گزین کیمپ میں 13 سالہ فلسطینی کوگولی مارکر شہید کردیا گیا۔
قصبہ الجیب میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھندفائرنگ سےدو فلسطینی شہید اور تین زخمی ہو گئے،اسی حوالے سےیورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوف بوریل کا کہنا ہےکہ اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیارکے طور پراستعمال کررہا ہے۔
دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا۔