سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے پاکستان واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز منگل کے روز پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حسین نواز اور حسن نواز علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور پہنچے جہاں سابق وزیر اعظم نے ان کا اور ان کے اہلخانہ کا استقبال کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حسین نواز اور حسن نواز 14 مارچ کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ حسین نواز اور حسن نواز کافی عرصے سے لندن میں موجود تھے اور گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز میں ان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جو عدالت کی جانب سے منظور کر لی گئی تھیں۔