جنوبی وزیرستان پاک فوج کےزیرنگرانی شجرکاری مہم کا آغازکردیاگیا،جنوبی وزیرستان کی آب و ہوا اور زمین،جنگلات کی افزائش کے لیے انتہائی موضوں۔
جنوبی وزیرستان مِیں 95 ہزارایکڑرقبے پرجنگلات موجود ہیں،ماہریں جنگلات اور علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش پر پاک فوج اور محکمہ جنگلات کے باہمی تعاون سے لدھا، کانی گرم، تیارزہ اور مکین میں شجرکاری
پاک فوج کی مدد سے غیرمفید درختوں کی جگہ 120 ایکڑ رقبے پر چلغوزے کے 50 ہزار پودے لگانے کا آغاز کر دیا گیا۔
چلغوزے کے ایک ایکڑ جنگل سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا معاشی فائدہ ہو سکتا ہے،شجرکاری مہم میں پاک فوج، مشران، لوکل گورنمنٹ، اساتذہ اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
زیتون کے جنگلات پر پاک فوج کی جانب سے 70 ہزار درختوں کی مفت پیوند کاری بھی کی جارہی ہے،جنگلات کی حفاظت اور لکڑی کی کٹائی کی روک تھام کے لیے بھی پاک فوج اور محکمہ جنگلات دن رات مصروف عمل ہیں۔