ملتان کے علاقے سبیل چوک کے قریب 3 منزلہ رہائشی عمارت سیلنڈر دھماکے سے زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے سبیل چوک کے قریب سیلنڈر دھماکہ سے 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، حادثہ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، ریسکیو کی 8 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کے مطابق افسوسناک واقعے میں میاں بیوی دو بیٹے اور 3 بیٹیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ عمارت کا ملبہ دوسری عمارت پر گرنے سے مزید دو افراد جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق افراد میں دانش، امیر علی، وسیم، ضیعغم عباس، عبداللہ، صنوبر اور کومل جبکہ زخمیوں میں وقار اور مسرت نامی خاتون شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر رضوان قدیر نے کہا واقعے کے محرکات کی مکمل انکوائری کروانے کیساتھ ساتھ اطراف کی عمارات کی فزیکل انسپکشن کیلئے ٹیکنیکل ٹیم بھی تشکیل دے دی۔