صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ مچنی کے گیٹ پر پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں دو پولیس ہلکار شہید ہوگئے جبکہ واقعے میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہے۔
دوسری جانب آج صبح دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاورپولیس لائن میں ادا کردی گئی، جنازے میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس افسران نے شرکت کیں۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید سپاہیوں کوسلامی دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ولیس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، حکومت شہداء کے لواحقین کوتنہانہیں چھوڑے گی۔