مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز لندن سے براستہ عرب امارات پاکستان روانہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز لندن میں چار روز قیام کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس اپارٹمنٹ سے لندن ہیتھروایئرپورٹ کے لئےروانہ ہوئیں،وہ براستہ عرب امارات پاکستان پہنچیں گی۔
باخبر ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے 4 روزہ دورے میں حسن نواز کے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں ، اوراپنی بیٹی کے داخلہ کے سلسلہ میں لندن کی ایک یونیورسٹی بھی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز کی ملاقات میں مریم نواز کی واپسی کا فیصلہ ہوا، مریم نواز پاکستان جا کر نوازشریف کے استقبال کیلئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔