وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکارکر دیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آصف علی زرداری کو فارم 47 والے ووٹ پڑے ہیں۔ جب انہیں صدر ہی نہیں مانتا تو تقریب حلف برداری میں جاکر آئین کی خلاف ورزی کیوں کروں۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا اگر ادارے شفاف انتخابات کی یقین دہانی کرائیں تودوبارہ الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے ملک کے 14 ویں صدر مملکت کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عہدہ صدارت دوسری مرتبہ سنبھالنے کا منفرد اعزاز حاصل کرنے جا رہے ہیں۔
نومنتخب صدر سے حلف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ لیں گے، تقریب میں سیاسی و عسکری قائدین،غیر ملکی سفراء سمیت اہم شخصیات مدعو ہیں۔ حلف برداری کے اگلے روز نئے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔