وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جس کا جودل چاہتا ہے الزام لگاتا ہے مگر اب ایسانہیں چلے گا۔ شاندانہ گلزار کیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی۔ انہیں ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے الزام لگایا کہ ان کے پاس مریم نوازکی آڈیوہے، شاندانہ گلزارمریم نواز پر لگائے الزام کے ثبوت پیش کریں۔ شاندانہ گلزارکوایف آئی اے میں ثبوت پیش کرنےہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاندانہ گلزار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہی ہیں، پاکستان کےاداروں کےخلاف مہم چلائی جارہی ہے، اب عورت کارڈ اور سیاسی کارڈ استعمال نہیں کرنے دیں گے۔