پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیرِ اہتمام بہاولنگر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مستحق افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات بھی مہیا کی گیں۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزرٹ رینجرز کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس فری میڈیکل کیمپ سے 440 افراد نے استفادہ کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ میڈیکل کیمپ میں مستحق لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ا ادویات بھی مہیا کی گیں۔
مقامی لوگوں اور کیمپ میں موجود مریضوں نے علاقہ میں پنجاب رینجرز کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا، علاقی مکینوں نے عوامی فلاح کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور فورس کا شکریہ ادا کیا۔