اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) پنجاب کے زیرِ اہتمام آل پاکستان ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ چیمپئن شپ میں 2 ہزار سے زائد گھڑسواروں نے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف پنجاب کے زیرِ اہتمام آل پاکستان ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ چیمپئن شپ میں 2 ہزار سے زائد گھڑسواروں نے حصہ لیا، بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین، سول انتظامیہ اور لوگوں نے چیمپئین شپ میں شرکت کی۔
ایونٹ میں منشیات سے پاک پاکستان کے موٹو کے تحت اے این ایف پنجاب کی جانب سے لوگوں کو منشیات کے مضرِ صحت اثرات کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ عوام نے اینٹی نارکوٹس فورس پنجاب کے اس اقدام کو سراہا اور آئیندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔