وفاق میں حکومت کے قیام کے بعد بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق معراج انیس عارف کو سینیئرجوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوار، گریڈ21 کے طارق رشید سینیئر جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ،گریڈ21 کے سیدمجتبیٰ حسین سینیئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل، گریڈ20کے عثمان سروش علوی جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ، گریڈ 20 کے ملک امان جوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوار اور گریڈ20 کے عبدالوحید جوائنٹ سیکرٹری کو منصوبہ بندی وترقی تعینات کر دیا گیا ۔
ان کے علاوہ گریڈ20کی شبنم عامرخان کی خدمات ڈیپوٹیشن پروفاقی شرعی عدالت کےسپرد کر دی گئیں ہیں ، گریڈ20 کےغلام فاروق جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل، گریڈ20 کے فیاض الحق کوجوائنٹ سیکرٹری داخلہ، گریڈ20کی ماروی قادر کو جوائنٹ سیکرٹری ریونیو ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے ۔ گریڈ19کےآصف علی آصف کی خدمات آڈیٹرجنرل آف پاکستان کو،گریڈ20کےسجاداظہرکی خدمات بھی ایف بی آرکوواپس کردی گیئں ہیں ۔جوائنٹ سیکرٹری دفاع عبدالجبارکواوایس ڈی بنا دیا گیا ہے ، گریڈ20کے اورنگزیب جوائنٹ سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیاہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےتقرروتبادلوں کےنوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں ۔