وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گورنر ہاوس میں ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی گورنر ہاوس میں مریم نواز سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نےکہا کہ آصف زرداری صدر بننے کے بعد سب کا ایسے ہی خیال رکھیں گے جیسے میرا رکھتے ہیں ،مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ اپنے اتحادیوں کا بھر پور انداز میں خیال رکھے گی ،ہم نے مل کر پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرناہے ۔