پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔
تاہم، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی سامنے آئی ہے۔
کاروبار کے آغاز میں آج ڈالر 4 پیسے ہونے کے بعد 279 روپے 25 پیسے کا ہو گیا
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔