اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹس کے 19 سول ججز کم مجسٹریٹس کو تبدیل کر دیا۔
نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت تین سال سے زائد عرصہ سے ماتحت عدلیہ میں ایک ہی جگہ پر تعینات 19 ججز کے تبادلے کردیے گئے جبکہ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن سے 9 سول ججز محمد انعام اللہ، مبشرحسن، عمرشبیر، شہزاد خان، صہیب بلال، ملک امان، محمد نوید خان، عائشہ شبیراور امبرین اقبال کو سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ویسٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔
سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ایسٹ کے 10 سول ججز میں سے ڈاکٹر ثاقب جواد، ملک محمد عمران، سید حیدرشاہ، صائمہ نورین اقبال، محمد نصیر الدین، نائمہ عفت، نزہت محمود خان، ڈاکٹر محمد سہیل، عدنان رشید اور حفیظ احمد کو سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ویسٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں ایسٹ اور ویسٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نئے ٹرانسفر ہو کر آنے والے سول جج کم مجسٹریٹس کو چارج دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔