وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کرلیا۔
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہوئے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا اور اسکالر شپ اسکیم کا از سر نو جائزہ لے کر پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز نے آئی پیڈ، لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے سٹوڈنٹ سروے کرانے کی بھی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کرکےآئی پیڈ اورلیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے۔ لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سکیم میں طلبہ کا فیلڈ بیک بہت ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ شعبہ تعلیم کوبے مقصد اوربے سمت نہیں ہونا چاہیے، ہائرایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔