وزارت توانائی کی جانب سے ملک بھر میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیوں کا بڑا شور سننے میں آ رہا ہے ۔وزارت کے حکام کے مطابق اٹھارہ دن میں اب تک آٹھ ارب سولہ کروڑ سے زائد کی ریکوری ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق ستائیس سو سے زائد بجلی چور گرفتار اور سولہ ہزار مقدمات درج ہوئے لیکن کسی بڑے بجلی چور،ڈیفالٹر یا سہولت کار کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔
بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیوں میں جو دوہزار سات سو سے زائد افراد گرفتار کئے گئے وہ سبھی عام افراد ہیں۔
اٹھارہ روز میں لیسکو نےسب سے زیادہ دو ارب اکیس کروڑ سے زائد کی ریکوری کی ، میپکو نے ایک ارب سولہ کروڑ ، پیسکو نے نادہندگان سے ایک ارب تینتیس کروڑ کی وصولی کی ۔ حیسکو میں ایک ارب چونسٹھ کروڑ ، ٹیسکو میں چھتیس کروڑ سے زائد کی ریکوری کی ہے ۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کوئی بڑا بجلی چور ڈیفالٹر قابو میں نہ آیا۔