خیبرپختونخوا کابینہ کے وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد محکمہ ایڈمنسٹریشن نےاعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ 15ارکان پر مشتمل ہے، کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان اور محمد عدنان قادری شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں پانچ مشیر بھی ہوں گے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم اور مشال اعظم شامل، محمد علی سیف اور زاہد شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں سابق اسپیکرکےپی اسمبلی مشتاق غنی کوسینئروزیربنانے پرمشاورت کی گئی جبکہ بانی پی ٹی آئی نےباقی وزراء بنانے کا اختیارعلی امین گنڈاپور پرچھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی اور پھر سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے صوبے میں حکومت حاصل بنائی۔
گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے کابینہ کیلئے نام فائنل کر دیئے تھے۔