مسلم لیگ ن کی دیگر اتحادی جماعتوں سے وفاقی کابینہ کیلئے ناموں پر مشاورت جاری ہے تاہم کچھ ناموں پر اتفاق کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کو وفاقی کابینہ میں اہم وزارتیں دیئے جانے کاامکان ہے جبکہ ان کے علاوہ عطا تارڑ ، رانا ثناء اللہ کو بھی اہم قلمدان دیئے جائیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم نذیرتارڑ، طارق فضل چودھری، احسن اقبال، نصیرسدھو، آئی پی پی کےعبدالعلیم خان، ایم کیوایم کےامین الحق، ق لیگ کےسالک حسین کو بھی کابینہ میں شامل کیئے جانے کا امکان ہے ۔ ان کے علاوہ رانا مشہود، عابد شیرعلی، فوادحسن فواداوراحدچیمہ کومعاون خصوصی اورمشیرلگانےپرغور کیا جارہاہے ۔
ذرائع کے مطابق خرم دستگیر، طلال چودھری، مصدق ملک، خواجہ آصف، سرداریوسف، عرفان صدیقی ،امیرمقام، ریاض پیرزادہ، حنیف عباسی، نوشین افتخاراورانوشہ رحمٰن کوکابینہ میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔