بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے صدارتی انتخابات پر حکومتی امیداور کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے حکومتی مذاکراتی وفد کی ملاقات کی، حکومتی وفد نے صدارتی انتخابات پر حمایت کی درخواست کردی۔ یوسف رضا گیلانی، اسحاق ڈار، خورشید شاہ، نوید قمر، اعظم نذیر تارڑوفد میں شامل تھے۔
بلوچستان عوامی پارٹی نے صدارتی انتخابات پر حکومتی امیداور کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ خالد مگسی نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی آصف زرداری کو ووٹ دے گی۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔