بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون سے حمایت مانگ لی ۔
لوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب ایم پی اے پرنس احمد عمر احمد زئی اور سینیٹ کے نامزد امیدوار کہدہ بابر نے پیپلز پارٹی رہنما کے سردار سرفراز ڈومکی اور سابق وزیراعلی میر عبدالقدوس سے ملاقات کی ۔ جس میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پربی اے پی رہنما پرنس احمد عمر احمد زئی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی دو نشستیں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی خالی ہوئی ہیں، پیپلز پارٹی دونوں نشستوں پر بی اے پی امیدواروں کوبلامقابلہ کامیاب کرانے میں مدد کرے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر مندوخیل سے بھی ملاقات کی اور سیینٹ انتخابات میں بی اے پی کے امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کو سینیٹ کا پارٹی ٹکٹ مل گیا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز احمد بگٹی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعجاز جاکھرانی نے میرعبدالقدوس بزنجو کو سینیٹ کا پارٹی ٹکٹ دیا ۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر چنگیز جمالی ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ اراکین صوبائی اسمبلی صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، عبید گورگیج، بخت محمد کاکڑاور لیاقت لہڑی بھی موجود تھے ۔