نگران پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ روپے سے زائد کے قرضوں کی منظوری دے دی۔
ہائیکورٹ کے ججز کو دئیے جانے والے قرضے بلاسود ہوں گے اور 12 سال کی مدت میں بغیر سود ادا کیے یہ قرضے واپس کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ معزز ججز کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہے اور ان کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرض دیا گیا۔
تمام ججوں کو 3 سال کی بنیادی تنخواہ کے برابر رقم قرض دی جائے گی جو کہ سوا 3 کروڑ روپے بنتی ہے۔
کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس نے ججز کو بلا سود قرضوں کی منظوری دی۔