شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاقی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی۔ گریڈ 21 کے افسر اسد الرحمان گیلانی کو وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری مل گئی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اسد الرحمان گیلانی کی بطور پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ اس سے قبل اسد الرحمان گیلانی ایڈیشنل سیکرٹری انچارج کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔
کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ خرم آغا کو سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ سیکرٹری صالح فاروقی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔