نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں ہے اس لئے حلف برداری میں نہیں جا رہا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی حلف برداری میں نہیں جارہا ، ابھی تک ثابت نہیں ہوا وزیراعظم ٹھیک مینڈیٹ سے بنا ہے،
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں ہے اس لئے حلف برداری کے لئے جانا ٹھیک نہیں ہے۔
علی امین گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی کابینہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد بنائیں گے، ان سے ملنے کل اڈیالہ جیل جارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، نواز خاندان پہلے کھربوں کی کرپشن کا حساب دیں پھر ریڈ لائن ڈرا کریں۔