پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب خان نے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی مفاہمت کی آفر بوگس قرار دے دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مفاہمت کی آفر بوگس تھی، ان کے پاس پہلے خطاب میں بیچنے کیلئے کچھ نہیں تھا۔
لازمی پڑھیں۔ ہمیں اب نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانی ہیں، نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف
عمر ایوب خان نے ایک بار پھر سے مطالبہ کیا کہ سیاسی استحکام کیلئے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا پہلا خطاب زیرو بٹا زیرو تھا، وزیراعظم کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں تھا۔
لازمی پڑھیں۔ نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنادی
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ایوان کا چوتھا دن ہے وہی روایتی تقریریں ہو رہی ہیں، لیڈر آف دی اپوزیشن کا فیصلہ آج ہوگا۔
صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ لیڈرآف دی اپوزیشن آپ بنیں گے یا عمر ایوب؟ ، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو بھی بنے گا آج پتہ چلے گا۔