قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے بابر اعظم کے خلاف من گھڑت کہانیاں بنانے والوں کو جواب دے دیا۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ بابر اعظم اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتا ہے، دوستوں کو نہیں، بابر اعظم اپنی ٹیم کو بیک کرتے ہیں دوستی یاریاں نہیں نبھاتے۔
حسن علی نے کہا کہ بدقسمتی سے نسیم شاہ کو انجری ہوئی ہے جس کا افسوس ہے، مجھے موقع ملا کہ میں ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور اچھی پر فارمنس دوں۔ بھارت سسرال ہے وہاں وکٹیں حاصل کرکے جشن مناونگا اور جنریٹر چلاتا رہونگا۔
فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں اتارچڑھاوآتا رہتاہے، میں ڈومیسٹک میں پرفارمنس دے کرواپس آتا رہاہوں، بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلوں گا اوروہاں پرفارمنس دینے کا الگ ہی مزہ ہوگا۔
حسن علی کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے ہماری ٹیم میں انجریزہوئیں جس کا نقصان ہوگا لیکن نقصان بھلاکر کھیلیں گے، عوام کو مجھ سےامیدیں ہیں اورمیں100فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرونگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے ساتھ2016 سے کھیل رہاہوں، بابراعظم میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں وہ بہترین کپتانی کررہےہیں، ہماری ٹیم اور کپتان پرفام کررہے ہیں تو ہم نمبرون بنے۔ باہربیٹھ کرباتیں کرناآسان ہوتاہے انکو نہیں پتا ہوتا،ان کرکٹرز کا وقت گزرچکا ہے۔
حسن علی نے مزید کہا کہ بابراعظم کے فیصلے ٹیم کی بہتری کےلئے ہوتے ہیں، بابر اپنی پرفارمنس کا جواب کپتانی اور بیٹنگ دونوں سے دے رہے ہیں۔