جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ ایئرپورٹ پر راشد محمود سومرو سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا ۔
ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ سمیع سواتی کے مطابق جے یوآئی سندھ کے تمام اضلاع کے اراکین کا اہم اجلاس کل کورنگی میں ہوگا،مولانا فضل الرحمن اجلاس میں خصوصی شرکت اور ذمہ داران سے خطاب کریں گے ۔
اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے اور مولانا فضل الرحمان ذمہ داران کو اہم ہدایات بھی دیں گے ۔۔ مولانا فضل الرحمان کل شام کو کورنگی میں پریس کانفرنس سے بھی کریں گے۔