امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصےکورواں سال کے سب بڑے برفانی طوفان کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات نےشمالی کیلیفورنیا کے پہاڑوں پر12 فٹ برف جمنے کی پیشگوئی کی ہے،کئی مقامات پرتیز بارشوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رواں ہفتے ریاست میں بارشوں اور ایک بڑے طوفان کی توقع ہے۔
ہواؤں کی رفتارسو میل فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی،حکام نے شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔