سست روی کے باعث 16 ارب روپے سے زائد کے فنڈز استعمال نہ ہونے پر سرنڈر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اداروں کے تعاون سے جاری منصوبے سست روی کا شکارہیں۔ 19 منصوبوں کیلئے فراہم کردہ 16 ارب 77 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز استعمال میں نہ لائے جا سکے۔ جس کے باعث فنڈز سرینڈر کردیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق فنڈزعالمی بینک، اے ڈی بی، آئی ایف اے ڈی ،ایف سی ڈی او اور دیگراداروں نے دیے تھے۔ ترقیاتی منصوبوں میں تعلیم، واٹرسپلائی ،سیوریج سمیت مختلف محکموں کے منصوبے شامل ہیں۔
دوسری جانب محکمہ پلاننگ کی غیر استعمال شدہ فنڈزدوبارہ اکاونٹس میں منتقل کرنےکی استدعا منظور ہوگئی۔ غیراستعمال شدہ اربوں کے فنڈزرواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں پرخرچ ہوں گے۔