کراچی میں برسات سے قبل نامکمل انتظامات زحمت بن سکتے ہیں ۔ ممکنہ بارش کے پیش نظر شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہے ۔جبکہ سکولوں کو چھٹیاں دیدی گئی ہیں۔
صوبہ سندھ میں کراچی سمیت دیگر شہروں میں جمعہ اور ہفتے کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جس کے پیش رین ایمر جنسی نافذ کر تے ہوئے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیاگیا ہے جبکہ شام کی شفٹ والےتمام اسکولوں میں چھٹیاں دےدی گئیں اور یونیورسٹیز میں امتخانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق یکم مارچ کوہونےوالےامتحانات بارش کی پیشگوئی کےپیش نظرملتوی کر دیئے گئے ہیں ،بی ڈی ایس اورایم بی بی ایس تھرڈپروفیشنل ضمنی امتحانات اب7مارچ کوہوںگےامتحانی مراکزاوروقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
کراچی میںطوفانی بارش کی صورت میں بیشترعلاقےڈوبنےکاخطرہ ہے جبکہ شہری حکومت کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل ہونےکادعویٰ کیا گیا ہے ۔