وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ملازمین کی ہڑتال اور شہرمیں صفائی کی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو مسئلے کا حل نکالنے اور جی ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے لیے فنڈزجاری کرنے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی صورتحال دوبارہ نہ پیش آئے، عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس حوالے سے کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔